نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی زندگی پر ایک نظر
مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار عبد الخالق اچکزئی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر ہوگئے۔
12 بجے مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ کامیابی کا حتمی اعلان کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد سہ پہر 3 بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگا۔
اسپیکر اور ڈپٹی کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد اجلاس میں کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف اٹھائیں گئے۔
بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی 1970 کو چمن میں پیدا ہوئے، ابتدائی پرائمری تعلیم چمن میں ہی حاصل کی حیدرآباد سے میٹرک کیا، کاکول پی ایم اے ایبٹ آباد سے گریجویشن کیا۔
جس کے بعد عبدالخالق اچکزئی نے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور 2000 سے 2003 تک بحثت یونین ناظم منتخب ہوئے، 2004 سے 2007 تک ڈسٹرکٹ ناظم چمن منتخب ہوئے۔
اس کے بعد 2008 کو جنرل انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی اور 2013 تک رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر رہے۔
عبدالخالق اچکزئی 2018 سے 2020 تک وزیراعلی کے اسپیشل اسٹینٹ نامزد ہوئے جبکہ 2024 کے انتخابات میں ایک بار پر آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی۔
دریں اثنا مسلم لیگ نون کے رہنما سردار عبد الرحمان کھیتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے حکومتی اتحاد کے سامنے اپنے امیدوار کھڑے نہیں اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آئے مل کے چلے بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.