Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

’بنٹی اور ببلی‘ بننے والے جوڑے کو ڈکیتی کرنا مہنگا پڑا

جوڑے نے شاطرانہ انداز سے گاڑی چوری کی، تاہم پولیس سے بچ نہ پائے
شائع 29 فروری 2024 01:17pm

بالی ووڈ فلم سے متاثر ہونے والے جوڑے نے رات کے اندھیرے میں گاڑی چوری کر لی ہے، تاہم بھارتی پولیس نے جوڑے کو پکڑ لیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے جنک پوری میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک جوڑا کارسوار کی گاڑی ہی چوری کر کے لے اڑا ہے، تاہم یہ چوری جوڑے کو راس نہ آئی اور بالآخر گرفتار ہو ہی گیا۔ فلم بنٹی اور ببلی سے متاثر ہو کر چوری کی واردات کرنے والے جوڑے جو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

22 فروری کو رات 10 بج کر 46 منٹ پر جنک پوری پولیس اسٹیشن پر ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی، جس کے مطابق کارسوار نے رات کے وقت ایک نامعلوم جوڑے کو بیچ راسے میں لفٹ دی تھی۔

تاہم نامعلوم وجہ سے وہ کچھ لمحات کے لیے گاڑی سے اترا، اور جب واپس اسی مقام پر پہنچا جہاں گاڑی کھڑی تھی، تو اس مقام پر نہ گاڑی تھی اور نہ وہ جوڑا۔

کارسوار نے الزام عائد کیا کہ گاڑی میں لیپ ٹاپ بھی موجود تھا، جسے گاڑی سمیت چوری کیا گیا ہے، جبکہ الزام اسی جوڑے پر عائد کر دیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، سی ڈی آر اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کی مدد سے ملزم سندیپ کو پکڑ لیا، جس سے شکایت کنندہ کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

شناخت پر مجرم نے اپنا نام سندیپ منا بتایا، سندیپ کا کہنا تھا کہ اس کاروائی میں اس کی دوست رینا نے اُس کا ساتھ دیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے رینا کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے شکایت کنندہ کا لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اور رینا دونوں کی عمر 27 سال ہے، جبکہ دونوں وسطی دہلی کے اُتم نگر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں نشے کے عادی ہیں، گھر کا کرایہ بھی تاحال نہیں دے سکے ہیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

india

New Delhi

Robbery

Indian Police Constable