Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان نے ’آزادی مارچ‘ کا اعلان کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

'اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے' ، پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 03:45pm

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ، ’آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔‘ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں پھر سے آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے کرنے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے تبصرہ کیا کہ ’یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔‘

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کل یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل میں ووٹ دینے سے بھی انکارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر،وزیراعظم،اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکےانتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔

ماضی میں اتحادی حکومت کا حصہ رہنے والے فضل الرحمان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف برداری کے لیے پہنچے تھے۔

انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات بھی کی۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

azadi march