عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ویڈیولنک پر حاضری کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے، استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔
عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد عمر اور فیصل جاوید سمیت دیگر بری
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار
Comments are closed on this story.