Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاغی: پاک ایران سرحدی علاقے میں پھنسی گاڑیاں تاحال ریسکیو نہ ہوسکیں

ڈپٹی کمشنر چاغی نے ہیلی کاپٹر کے لیے حکام بالا کو خط ارسال کردیا
شائع 29 فروری 2024 11:43am

چاغی میں پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل بگ ایریا میں پھنسی گاڑیاں تاحال ریسکیو نہ ہوسکیں۔

گزشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بگ ایریا میں اب تک درجنوں گاڑیاں پھنسے ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی نے ہیلی کاپٹر کے لیے حکام بالا کو خط ارسال کردیا۔

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین اسفند یار محمد زئی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گاڑیوں کو ریسکیو کرنا ممکن نہیں، جہاں تک رسائی تھی لیویز فورس کے ہمراہ ڈرائیورز کے لیے کھانے پینے کے اشیاء پہنچا دی، اشیاء کے علاؤہ کمبل اور دیگر سامان بھی مہیا کیے۔

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگ بھگ ایریا سے سفر کرنے سے گریز کریں، مشکل کی اس گھڑی میں لیویز فورس کے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گوادر میں موسلادھار بارش سے تباہی، مکانات منہدم

طاقتور سسٹم داخل: کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہوں گی

بلوچستان

quetta

rescue operation

Pak Iran Border

Chagai

Balochistan Weather