Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں باپ نے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی

جز مال کے قریب چھت بنانے کے تنازعہ پر باپ کا بیٹے سے جھگڑا ہو گیا، پولیس
شائع 29 فروری 2024 11:19am

لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں باپ نے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق پیکجز مال کے قریب چھت بنانے کے تنازعہ پر باپ کا بیٹے سے جھگڑا ہو گیا، باپ خوشی مسیح نے طیش میں آکر بیٹے ایرک مسیح کو گولی ماری کر قتل کردیا، بعد میں مبینہ طور پر خودکوبھی گولی ماری کر خودکشی کرلی۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی جبکہ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیےتحویل میں لے لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوئوں پر تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

firing

lahore

sucide

father killed son