Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

ڈکیتی کے واقعات شارع فیصل اور شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آئے ہیں
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 01:54pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 2 ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شارع فیصل پر فلک ناز ہائٹس کے قریب ملزمان کی جانب سے کارسوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی جا رہی تھی، کہ اسی دوران پولیس اہلکار کی بروقت فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔

تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے میں دوسرا ڈاکو فرار ہونے مینں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اہلکار سڑک پر بونٹ اٹھا کر گاڑی کو چیک کر رہا تھا، کہ اسی دوران ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کی گئی۔

تاہم اہلکار نے لوٹ مار کر کے فرار ہوتے ہوئے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس اہلکار کی شناخت عزیز کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی زون میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن محمد گوٹھ ندی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ ایک شہری بھی جان سے گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی، جس کے باعث نوجوان حبیب گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

جبکہ واردات کے بعد شہریوں کی جانب سے ڈکیتوں کا پیچھا کیا گیا تھا۔ جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق 2 ڈکیتوں کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

karachi

police

Shahra e Faisal

Karachi Police

Karachi Firing