Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک اور ثناء جاوید کے لیے دوران پرواز سرپرائز ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پرصارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
شائع 29 فروری 2024 09:44am

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے قومی کرکٹرشعیب ملک اوران کی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کو دوران پروازسرپرائز دے ڈالا۔

کراچی کنگز کے کرکٹر اور اہلیہ کو قومی ائر لائن کی جانب سے یہ سرپرائز شادی کی مبارک باد کے طور پردیا گیا۔

جوڑے کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شعیب ملک کو جہاز کی نشست سے اٗٹھ کر خوشگوار موڈ میں کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے عقب میں نشست پر بیٹھی ثناء جاوید کو بھی ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پرواز ممکنہ طور پرکراچی کی تھی جب کرکٹرز پاکستان سُپرلیگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول میچز کھیلنے کے لیے فضائی سفر کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پرصارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو 20 جنوری 2024 کو دی تھی۔ اچانک سُنائی جانے والی یہ خبر سبھی کے لیے خاصی حیران کُن تھی۔

اس شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب میں طلاق کی قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوا جب بھارتی ٹینس اسٹار کے والد کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے۔ یہ ثناء جاوید کی بھی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل وہ گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ تھیں۔ دونوں اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔ تاہم اس جوڑے نے بھی علیحدگی سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

Shoaib Malik

PIA Flight

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage