Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 12 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا نوٹس

مریم نواز نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی
شائع 28 فروری 2024 06:49pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے کمسن بچے پر مبینہ طور پر تشدد کیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور میں مغلپورہ پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگئے اور 12 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں اہلکاروں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بچہ والدہ کے ساتھ دوائی لینے گیا تھا ، پولیس اہلکاروں نے بچے سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ بچے نے پولیس سے پوچھ گچھ کی وجہ پوچھی تو تشدد شروع کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

lahore police

Lahore Crime

CM Punjab Maryam Nawaz