Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے اپوزیشن کی طرف شاخ زیتون بڑھا دی، رانا آفتاب کی نشست پر آمد

'میں جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں'
شائع 28 فروری 2024 05:52pm

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے رانا آفتاب احمد سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہیں ہوسکی حالاں کہ میری خواہش تھی کہ اس دن آپ بھی ایوان میں ہوتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’میں آپ سے یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں کیوں کہ میں جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں‘۔

مریم نواز کو رانا آفتاب کے پاس دیکھ کر ایوان کے اراکین نے میز بجا کر داد دی۔

اپوزیشن رہنما نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمیں کوئی جگہ بتادی جاتی تو ہم پہنچ جاتے۔

اس بات پر مریم نواز نے کہا کہ اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا اور میری پوری کوشش تھی کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

اس ویڈیو کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی۔

Maryam Nawaz

punjab assembly

Rana Aftab Ahmed