Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کو خط پر حامد رضا کی وضاحت سامنے آگئی

الیکشن کمیشن کو ہم نے آرٹیکل 206 کے مطابق جواب دیا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل
شائع 28 فروری 2024 03:46pm

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہر انتخابات کے وقت ایک خط سیاسی جماعتوں کو لکھتا ہے۔

حامد رضا نے کہا کہ 5 فیصد کوٹہ دینے سے متعلق الیکشن کمیشن نے خط لکھا، الیکشن کمیشن کو ہم نے آرٹیکل 206 کے مطابق جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جواب میں ہم نے جنرل الیکشن سے متعلق 5 فیصد کوٹے کی بات کی، ہمارے خط اور جواب کو غلط رنگ دیا گیا ہے، یہ خط صرف ہمیں نہیں لکھا گیا تمام جماعتوں کو لکھا گیا۔

ECP

اسلام آباد

ECP Letter

Election Commission of Pakistan (ECP)

hamid raza khan

Sunni Ittehad Council

Hamid Raza