Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا

ستوکتلہ میں چار ڈاکوؤں نے آصف بٹ کے گھر میں واردات کی، 2 گاڑیاں لے کر فرار ہوئے۔
شائع 28 فروری 2024 02:43pm

لاہور کے علاقے ستوکتلہ ڈکیتی کے دوران ملزمان نے انتہائی سفاکی سے گھر کے مالک کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واردات چار ڈاکوؤں نے کی۔ جب ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تو صاحبِ خانہ آصف بٹ نے مزاحمت کی۔ ڈاکوؤں نے مشتعل ہوکر اسے قتل کردیا۔

فرار ہوتے وقت ڈاکو گھر میں موجود دو گاڑیاں بھی لے گئے۔

اس سنگین واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا۔

پولیس نے گھر کے آس پاس لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Resistance

LAHORE DACOITY

MAN KILLED

FOUR ACCOMPLICES