Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت کس کو ملے گی؟ ناموں پر غور شروع

اتحادیوں نے کون سے عہدے مانگے ہیں؟
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 04:19pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام کی توثیق کر دی گئی ہے، جبکہ ن لیگی قیادت نے وفاقی کابینہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی حکومت کی ترجمانی بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ کی نامزدگی کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے سردار ایاز صادق مضبوط امیدوار جبکہ احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن اور وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وفاق اور پنجاب دونوں میں کسی ایک جگہ اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طلال چوہدری کو سینیٹر بنا کر وفاقی کابینہ میں ذمہ داری دی جائے گی، خواجہ آصف کو بھی وفاقی کابینہ میں اہم ذمہ داری دی جائے گی جبکہ جام کمال کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر مندوخیل نے گورنرشپ کے بجائے سینیٹ کی رکنیت مانگ لی، اتحادیوں میں علیم خان اور ایم کیو ایم کے وزراء کو بھی شامل کیا جائے گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے عرفان صدیقی کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

PMLN

federal cabinet

Ishaq Dar

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

ayaz sadiq

talal chaudhry

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ata tarar