Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: آئی سی یو میں زیرعلاج خاتون سے انجکشن لگا کرزیادتی

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 02:24pm
ملزم چراغ یادیو ۔ (تصویر/بھارتی میڈیا)
ملزم چراغ یادیو ۔ (تصویر/بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست راجستھان کے الور ضلع میں نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل 24 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریضہ کو نرسنگ اسٹاف نے زیادتی کانشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آئی سی یو میں اس کا علاج چل رہا تھا۔

ملزم چراغ یادو نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ طور پر مریضہ کی ساتھ عصمت دری کی۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے شور مچایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کے لئے انجکشن لگایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اس وقت میں ہوش آیا جب اس کے شوہر نے اسے اس کے موبائل پر کال کی۔ اس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو یہ واقعہ سنایا۔

ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد اسس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھ لی گئی ہے۔ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

india

Rape Case

Rajasthan Hospital

nursing staff