Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریوں کے رات 12 بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد

رات 12 کے بعد گھر سے نکلنے والے شہریوں کو حوالات میں بند کردیا جائے گا، ایس ایچ او سٹی
شائع 27 فروری 2024 07:23pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

چنیوٹ تھانہ سٹی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سٹی اظہر عباس نے شہریوں کے رات بارہ بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی۔ شہر میں پولیس کے اعلان کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایس ایچ او سٹی کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر شہر بھر میں اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلان میں کہا گیا کہ کوئی بھی شہری رات 12 بجے کے بعد سڑکوں پر نہیں نکلے گا۔ رات بارہ بجے کے بعد گھر سے نکلنے والے شہریوں کو حوالات میں بند کردیا جائے گا۔

ایس ایچ او سٹی نے سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر اعلان کیا، جسے ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

ایس ایچ او سٹی اظہر نے کہا کہ ’میں جو اعلان کرتا ہوں اس پر عمل درآمد بھی کراتا ہوں‘۔

لاؤڈ اسپیکر پر گھر سے باہر نکلنے کی پابندی کا اعلان سنتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

punjab

Punjab police

Crime