Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 جاں بحق

بدقسمت مسافر بس خان پور سے علی گاؤں جا رہی تھی
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 10:41pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

ہری پور کے دور آفتادہ علاقہ سربر روڈ پر مسافری گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی نتیجے میں 8 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوگئے۔

ہری پور پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ہوئی بس کو سربر روڈ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

بدقسمت مسافر بس خان پور سے علی گاؤں جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بس زیادہ گہرائی میں گرنے کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اندھرا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

متعدد زخمیوں کو خان پور اسپتال اور بعض کو پمز اسپتال اسلام آباد اور ہری پور ٹراما سنٹر میں منتقل کیا گیا۔

 ہری پور: کھائی میں گرنے والی مسافر بس سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
ہری پور: کھائی میں گرنے والی مسافر بس سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

ریسکیو اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Road Accident

rescue 1122

KPK Police