Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور سے متعلق لائحہ عمل تجویز کرے گی۔
شائع 27 فروری 2024 05:24pm

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہیں۔

نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر، ساؤتھ، ویسٹ اور سینٹرل پنجاب سے معین قریشی، اویس ورک اور حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور سے متعلق لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

punjab assembly

PTI Committee