Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائن زیرو سے گرفتار سیاسی کارکن کو دو بار سزائے موت کا حکم

شکیل عرف بنارسی کو 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا
شائع 27 فروری 2024 04:50pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 سال قبل قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن اعجاز کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقتول اعجاز کو 20 دسمبر 2012 کو اورنگی ٹاؤن میں اس کے گھر میں قتل کیا گیا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول اعجاز جاں بحق ہوگیا تھا۔

سگی چچی نے نو سالہ بھتیجے کا گلا دبا کر لاش کنویں میں پھینک دی

پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم شکیل عرف بنارسی کو 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا، ملزمان کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سگے بھانجوں کو قتل کرنے والی ممانی کو دو بار موت کی سزا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے کارکن شکیل بنارسی کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم شواہد پر 5 ملزمان کو بری بھی کیا، بری ہونے والے ملزمان میں افسر زیدی، ذوالفقار،عادل پگلا اور کاشف شامل ہیں۔

death sentence

Nine Zero Operation

Shakeel Banarsi