Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

مقتول عبدالرحمٰن نے ساتھیوں اور اہل خانہ کو میسج کرکے بتایا تھا کہ مسافر مشکوک ہیں
شائع 27 فروری 2024 03:07pm

پنجاب کے علاقے پتوکی میں گزشتہ ہفتے ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش 20 فروری کو پتوکی میں کھیتوں کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول نے 19 فروری کی رات اوکاڑہ جانے کیلئے ٹیکسی بک تھی۔

اہلِ خانہ کے مطابق مقتول عبدالرحمٰن نے ساتھیوں اور اہل خانہ کو میسج کرکے بتایا تھا کہ مسافر مشکوک ہیں۔

ایس ایس پی علی رضا کے مطابق عورت سمیت تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں احمد شہزاد، احمد ارشد بہادر، کنزل اور کاشف شامل ہیں۔

Murder

patoki

online taxi driver