Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید

ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے، ہائی ویلیو ٹارگٹ مارا گیا
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 11:41am

مردان کے علاقے زرہ مٹہ، کاٹلنگ میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایس پی اعجاز خان شہید، جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ اور زرہ مٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جا رہا تھا، جبکہ اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس فورس کے بروقت جواب میں ہائی ویلیو ٹارگٹ محسن قادر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کے بہادرایس پی اعجازخان بھی شہیدہوگئے، پولیس علاقےمیں سیکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 1122 کی میڈیکل ٹیم نے شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جبکہ پولیس نے جائے وقوع کو تحویل میں لے لیا ہے.

شہید پولیس افسر ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے 7 بجے پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی ہے۔

شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں شیرپاؤ چارسدہ لے جایا جائے گا جہاں شہید کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے دوبارہ ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین چارسدہ میں ہوگی ۔

terrorism

خیبر پختونخوا

police

Mardan

terrorist attacks

KPK Police

Terrorist attack Police