Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کے پولیس ٹریننگ میں پاس ہونے پر ماں خوشی سے جھوم اٹھی

ماں کے بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
شائع 26 فروری 2024 08:00pm

سانگھڑ میں مبینہ طور پر بیٹی کے پولیس ٹریننگ میں کامیاب ہونے کے بعد ماں اس قدر خوشی سے جھوم اٹھی کہ بیٹی کے ساتھ ہی رقص کرنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مناظر بیٹی کے پولیس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ماں کی خوشی کے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس کیڈٹ یونیفارم میں ملبوس نوجوان لڑکی کے ساتھ خوشی میں رقص کر رہی ہیں، لڑکی نے نوٹوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے، جبکہ پیچھے پنڈال میں دیگر پولیس اہلکار بھی نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میدیا صارفین نے ماں کی خوشی کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ماں جے جذبات کو بیان کرنے کیلئے کوئی الفاظ کافی نہیں‘۔

ایک صارف نے اس منظر کو ’دل چھو لینے والا‘ قرار دیا۔

Viral Video

sanghar

Police Training

Mother Dancing with Daughter