Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان آتش فشاں بن گیا، اب ٹینک قابو نہیں کرسکتے، سراج الحق

نئی حکومت جان لے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے عوامی طاقت سے مزاحمت کیجائے گی، اعلامیہ جمہوریت بچاؤ کانفرنس
شائع 26 فروری 2024 07:35pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جمہوریت بچاؤ کانفرنس کے اعلامیہ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ نئی حکومت جان لے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے عوامی طاقت سے مزاحمت کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان آتش فشاں بن گیا ہے جسے اب ٹینک قابو نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمہوریت بچاؤ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے بعد کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے اعلامیہ پیش کیا اور شرکاء نے اس کی توثیق کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخاب 2024 کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن 2024 میں کھربوں خرچ کر کے ناکام الیکشن کروائے گئے، 8 فروری 2024 کو انٹر نیٹ بند کرکے نتائج تبدیل کئے گئے۔

مزید کہا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں الیکشن میں دھاندلی سے قومی وقار اور ووٹ کا تقدس پامال ہوا۔ جعلی نظام سے بننے والے نظام سے جعلی عدم استحکام پیدا ہوگا، چیئرمین لیکشن کمیشن ناکامی قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں۔

’بلوچستان آتش فشاں بن گیا ہے جسے اب ٹینک قابو نہیں کرسکتے‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا آج کی کانفرنس میں قوم کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، میں سمجھتا ہوں 75 سال سے ایک دائرے میں سفر جاری ہے، اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بہت خلوص سے تمام اداروں کو کہنا چاہتے ہیں کہ اللہ کو گواہ بنا کر اقدامات اٹھائیں، ماضی کے تجربات سے سبق نہ لیا تو خمیازہ قوم کو بھگتنا ہوگا۔ ’بلوچستان آتش فشاں بن گیا ہے جسے اب ٹینک قابو نہیں کرسکتے‘۔

سراج الحق نے کہا کہ شطرنج کا یہ کھیل بند کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں بعد میں انتخابات ہوتے ہیں پہلے حکومت بنتی ہے، پاکستان میں سیاسی پارٹیوں میں بھی جمہوریت نہیں ہے۔

Jamat e Islami

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results