Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’پکیاں سڑکاں ، سوکھے پینڈے‘ ترجیح، بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینا ممکن نہیں

پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں اور پیکجز کا اع4لان کریدا
شائع 26 فروری 2024 04:09pm

پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد جیت کر اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ 2015 میں شہباز شریف کے جاری کردہ صحت کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے دوبارہ اجرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کے وژن کے مطابق ’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘ پروگرام آگے بڑھائیں گی۔ یہ بھی بتایا کہ بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینا ممکن نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے رستے آسان کرتے ہوئے ہر سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ یقینی بنائیں گی۔ وہ 12 کروڑ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں اور محفوظ پنجاب ان کا خواب ہے۔ لاہور کو فری وائی فائی شہر بنایا جائے گا، ، 5 سال کے اندرانٹرسٹی اور انٹرا سٹی سڑکیں مضبوط و محفوظ بنائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو بس سروس شروع کریں گے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال کرنے کے علاوہ 12 ہفتوں میں ائرایمبولینس سروس شروع کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ کرپشن کی نذر ہورہا تھا جسے ری ڈیزائن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقےکو تمام تر سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے جو ون ونڈو آپریشن کےذریعے دیں گے، گھربیٹھے کاروبار کرنے والوں کو وسائل مہیا اور نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف میری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپشن روکنے کےلیے ایک ٹھوس مکینزم لےکر آئیں گے اور عوام سے رابطےکے لیے میری ہیلپ لائنز سب کےلیےکھلی رہیں گی، ہم عوام کے خادم ہیں کرسی لے کر بیٹھنے نہیں آئے۔

پہلے خطاب م،یں مریم کا کہنا تھا کہمضان المبارک کیلئے ’نگہبان‘ کے نام سے ریلیف پیکج بنایاگیا ہے جس کے تحت مستحقین کو انکی دہلیز پر احق پہنچایا جائےگا، سستے رمضان بازار لگا کر ان کی مانیٹرنگ کریں گے، ماہ مبارک میں قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 60 اور 70 ہزار روپےماہانہ کمانے والےمستحقین کی صف میں آتے ہیں، ان سے متعلق مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کاجذبہ نہیں، مریم نواز

صوبے کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنانے کا اعلان کرنے والی مریم نے کہا کہ فیس نہ دے سکنے والے ذہین طلب کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائےگی، انہیں عالمی معیارکی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلائیں گے۔ پنجاب میں کم از کم 5 آئی ٹی سینٹرقائم کریں گے۔۫ طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ فراہم کریں گے۔

مریم نے کہا کہ پولیس سمیت دیگر اداروں میں انٹرن شپ پروگرام شروع کر کے طلبہ اوردیگرنوجوانون میں الیکٹرک موٹربائیکس تقسیم کریں گے۔ نئے اساتذہ کی بھرتیاں شروع کی جائیں گی، تعلیمی اداروں میں سہولتوں کا فقدان ختم کر کے اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے۔ تعلیمی نصاب پر نظرثانی کی جائےگی، امیر اور غریب طالبعلم کا فرق ختم کیا جائےگا۔

پہلے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 43 بنیادی خدمات کو ڈیجیٹلائزکریں گے ،فون کال پر خدمت آپکےگھرکی دہلیز پرپہنچے گی،صوبےکے 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس بنائیں گے، تھانہ کلچر بہتر بنا کر صوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنز بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ رعایتی نرخوں پر کسانوں کو جدید مشینری کی فراہمی کیلئے ون ونڈو آپریشن شرع کریں گے۔ صاف ستھرا پنجاب اسکیم کے تحت اضلاع میں مسابقتی رجحان پیدا کیا جائے گا۔ ، اوورسیزپاکستانیون کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آلودگی سے نجات کے لیے بھی ٹیمیں بٹھا دی ہیں۔

گو کہ ن لیگ کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم آج مریم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں اس لیے بلوں میں فوری ریلیف دینا ممکن نہیں، اس مقصد کے لیے ٹیمیں بٹھا دی ہیں، کوشش کریں گے کہ عوام کو جلد بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جاسکے۔

PMLN

Maryam Nawaz Sharif

Election 2024

CM Punjab Maryam Nawaz