Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے استعفیٰ دے دیا

27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں، ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا، متن
شائع 26 فروری 2024 03:16pm

لاڑکانہ کے سیشن جج شرف الدین شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔

شرف الدین شاہ کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا گیا کہ چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل حاصل کرنے کے لیے جسٹس سلیم جیسر نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام بھجوایا اور خلاف قوائد نوکری نہ دینے پر جسٹس سلیم جیسر ناراض تھے۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس سلیم جیسر کے منشی رہنے والے محمد ملوک نے میرے دفتر میں آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں بھی دیں، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے ، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل کروائے گئے۔

استعفے میں لکھا گیا کہ انسپکشن کے دوران میرے خلاف بغیر ثبوتوں کے غلط نوٹس جسٹس سلیم جیسر نے تحریر کیے، انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس میرے ذاتی فائل میں شامل کرنے کے احکامات بھی ان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

سیشن جج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں اس ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا۔

resign

sindh

judge resign

session judge larkana

sharif uddin shah