Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی : اسٹیل ٹاؤن کے رہائشیوں کا 7 گھنٹے بعد دھرنا ختم، نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال

اسٹیل ٹاؤن کے مکینوں نے گیس کے اضافی بلز کےخلاف احتجاج کیا
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 11:24pm
فوٹو۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔ آج نیوز

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس کے اضافی بلز کےخلاف 7 گھنٹے بعد دھرنا ختم ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی۔

اسٹیل مل کے رہائشی سڑکوں پر نکلے، احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوئیں۔

اسٹیل ٹاؤن پاکستان مارکیٹ سے نیشنل ہائی وے تک مارچ اور دھرنے کی وجہ سے روڈ بلاک ہوا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل ملازمین کو گیس کے جعلی بل بھیجے گئے ہیں، گیس کے بل سات ہزار سے پچیس ہزار تک بھیجے گئے ہیں۔

احتجاج کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گیس کے اضافی بل واپس لینے کے ساتھ جبری برطرف ملازمین کی بحالی کے مطالبات بھی درج تھے۔

شرکاء نے کہا تھا کہ انتظامیہ نے نوٹس بھیجے کہ بل ادا نہیں کرتے تو گھروں سے بے دخل کردیا جائے گا، اور صورتحال یہ ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کے خاندان پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ بھیجے گئے گیس کے بلز ختم کر کے بے چینی کو دور کیا جائے۔

protest

natural gas

Gas

Karachi Protest

gas bills

karachi steel mill

steel mill workers

bills