Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ نے سالگرہ پر 3 کروڑ کا کیک کاٹ لیا

اداکارہ مہنگا ترین کیک کاٹنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں
شائع 26 فروری 2024 12:58pm

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر سونے کا کیک کاٹ لیا ہے، اداکارہ 24 قیراط سونے کا کیک کاٹنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

ارشوی روٹیلا نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں، جس میں اداکارہ سالگرہ کا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اداکارہ نے اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر سونے سے بنا کیک کاٹا، جو کہ 24 قیراط کا تھا۔

اداکارہ نے پوسٹ میں مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میں یو یو ہنی سنگھ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، کہ ان کی انتھک محنت اور فکر نے میرے کیرئیر کو مزید روشن کیا، آپ کی موجودگی میرے لیے معنی رکھتی ہے۔

اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنے نئے گانے ’لو ڈوز 2‘ کے حوالے سے میڈیا کی توجہ میں ہیں، جبکہ سالگرہ کی تقریب بھی ’لو ڈوز 2‘ کے سیٹ پر منعقد کی گئی تھی۔

جبکہ سونے سے بنے اس کیک کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ سال بیرون ملک اپنی سالگرہ منائی تھی، جس میں اداکارہ نے 98 لاکھ بھارتی روپے اڑا دیے تھے۔

Indian

Bollywood actress

birthday

Urvashi Rautela

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

Birthday cake