Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

فل بینچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی
شائع 26 فروری 2024 11:02am

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورت کے فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

فل بینچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے درخواستوں کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آگئی

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری اور عمران خان پر فرد جرم عائد

pti

imran khan

Lahore High Court

Contempt Election Commission Case