Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ نیب کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری
شائع 26 فروری 2024 01:28pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میں توشہ خانہ نیب کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دے دیا۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے یہ درخواست دائر کی تھی مگر اس میں مکمل ڈوز دے دی گئی، اب اس کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جی وہ آج خصوصی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

bushra bibi

tosha khana case

justice miangul hassan aurangzeb

190 million pounds scandal

Cypher case

Imran Khan Shah Mehmood Qureshi Convicted

Imran Khan Bushra Bibi Convicted