ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، مختلف علاقوں میں بجلی غائب
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی کردی جبکہ کوئٹہ اور گردونواح میں سردی میں اضافے اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں آندھی و جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردو نواح لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، شمالی علاقہ جات اور بالائی کے پی میں بھی آج شام اور کل برفباری متوقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ اوربھکر میں بارش ہو گی، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران اور خضدارمیں بھی بارش متوقع ہے۔
لسبیلہ،سبی، قلات، تربت، واشک، کیچ،کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے علاقوں جامشورو، کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر اور خیرپورمیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان میں بھی بارش ہوگی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز کالام کا درجہ حرارت منفی 16، مالم جبہ کا منفی 6 اور دیر کا منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاراچنار شہر سمیت ضلع کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں پر برفباری
دوسری جانب پاراچنار شہر سمیت ضلع کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سینٹرل کرم اور اپر کرم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کل شام سے جاری ہے، علاقے میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
مغربی ہواؤں کا سسٹم شمال بالائی بلوچستان میں داخل
ادھر مغربی ہواؤں کا سسٹم شمال بالائی بلوچستان میں داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللّٰہ اور بولان طوفان سے متاثر ہیں جہاں شدید بارشیں ہوئیں۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی میں اضافے اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، شہر کے اکثر علاقوں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔
زیارت، چمن، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی اور بولان میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فروری کے اختتام پر یخ بستہ ہواؤں، بارش اور برفباری نے ٹھنڈ پھر بڑھا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، قلات میں صفر، سبی میں 10، نوکنڈی میں 7، تربت اور جیونی میں 12 جبکہ گوادر میں بھی صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند، گاڑیاں پھنس گئیں
چار دن سے کالام کے سیاحتی مقام پر پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا
وادی تیراہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کالام میں بھی برفباری ہوئی، جس کے باعث درجہ حرارت منفی 7 تک گرگیا۔
شوگران میں پھسلن ختم کرنے کے لیے سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.