Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے پاس اچھا نمبر ہے ہم کل سرپرائز دیں گے، رانا آفتاب احمد

ہم ان کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے، رانا آفتاب
شائع 25 فروری 2024 06:09pm
PTI nominated CM Punjab Rana Aftab Ahmad Khan media talks - Aaj News

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کا کہنا ہے کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، ہماری مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد نے کہا کہ دہرا معیار ہے کہ خیبرپختونخوا میں اجلاس نہیں بلایا جارہا، ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں آنے دیا جارہا۔

رانا آفتاب احمد نے کہا کہ ہم بطور احتجاج کل اجلاس میں شامل ہوئے، ہمارے پاس اچھا نمبر ہے ہم کل سرپرائز دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے، یہ اپنے گھر کے علاوہ کسی کو عہدہ نہیں دے سکتے، اگر ان لوگوں نے ایسا کرنا ہے تو جاتی امرا میں اسمبلی بنالیں۔

رانا آفتاب نے کہا کہ صدر پاکستان نے اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے، ابھی ہاؤس مکمل نہیں ہے، ہم بطور احتجاجی اجلاس میں شامل ہوئے ہیں۔

punjab assembly

Sunni Ittehad Council

Rana Aftab Ahmed