Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مال گاڑی ڈرائیور کے بغیر 84 کلومیٹر تک چلتی رہی

مقبوضہ کشمیر کے کٹھوا اسٹیشن پر ڈرائیور چائے پینے اترا اور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا۔
شائع 25 فروری 2024 03:22pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھوا ریلوے اسٹیشن سے اتوار کی صبح ایک مال گاڑی ڈرائیور کے بغیر ہی چل پڑی۔ اور 84 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ہوا یہ کہ مال گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا معاون دونوں ہی چائے پینے کے لیے کٹھوا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اترے۔ ڈرائیور انجن کا ہینڈ بریک لگانا بھول گیا۔

ابھی ڈرائیور اور اس کا معاون چائے پی رہے تھے کہ ٹرین چل پڑی۔ وہ دونوں بھاگے تاہم انجن کی رفتار علاقے کی ڈھلوان سطح کے باعث تیزی سے بڑھ گئی۔

ریلوے حکام کو مطلع کیا گیا۔ انہوں نے دیگر ریلوے اسٹیشنز پر حکام کو مطلع کیا۔ متعلقین کی دوڑیں لگ گئیں۔

مال گاڑی کو روکنے کی کوششیں پنجاب کی حدود میں رنگ لائیں۔ مال گاڑی کو مکھیریان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک روکنے میں کامیابی ملی۔

freight train

DRIVERLESS TRAIN

KATHUA RAILWAY STATION