Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، نگراں کابینہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش

آپ کی لیڈرشپ میں نگراں کابینہ نےعوامی خدمت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی، گورنر پنجاب
شائع 25 فروری 2024 03:10pm

ںگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارگردگی سے تفصیلات آگاہ کیا۔

بلیغ الرحمان نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور ان کی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔

گورنرپنجاب نے گفتگو میں کہا کہ آپ کی لیڈرشپ میں نگراں کابینہ نےعوامی خدمت، شفافیت اورگورننس کی اچھی مثال قائم کی ہے۔

lahore

governor punjab

baligh ur rehman

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

caretaker setup