Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل 9 سے باہر

پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، ثمین رانا
شائع 25 فروری 2024 03:04pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے۔

حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ثمین رانا کا بیان

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کمی محسوس کی جائے گی، حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی، پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

کپتان شاہین آفریدی کا ردعمل

شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے، پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے، مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے، مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

PSL

lahore

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

Injury

Pakistan Super League

lahore qalanders

psl 9

HBL PSL 9

sameen rana