Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ کی خواتین کی 2 نشستیں پیپلزپارٹی کو الاٹ کردیں
شائع 25 فروری 2024 01:07pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 نشستیں پیپلزپارٹی کو الاٹ کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی اور مدثر سحر کامران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل نشستوں پر کامیابی کے باعث مخصوص فہرست سے نام ہٹایا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی 297 راجن پور سے آزاد امیدوار خضر حیات مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

خضر حیات مزاری نے39 ہزار 532 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار دوست محمد خان نے 31 ہزار 731 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ECP

اسلام آباد

Notification

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

successful candidates

women reserved seats