Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حوثی ملیشیا کے حملے کے بعد جہاز سے تیل کا رساؤ خطرناک شکل اختیار کرگیا

بحیرہ احمر میں آبی حٰیات کو خطرہ، سینٹ کام نے امریکی تیل بردار جہاز پر میزائل حملہ ناکام بنادیا
شائع 25 فروری 2024 09:56am

یمن کی حوثی ملیشیا نے خلیجِ عدن میں امریکی تیل بردار جہاز ایم وی ٹارن تھار کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز کی طرف فائر کیا جانے والا اینٹی شپ میزائل جھپٹ لیا گیا۔

اس سے قبل امریکی فوج نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں نے ایک مال بردار جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں رِسنے والا تیل 29 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔

امریکی فوج نے حوثیوں کے اس حملے کے نتیجے میں جہاز کو پہنچنے والے نقصان سے ماحول کے لیے شدید منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا اس میں کھاد لدی ہوئی ہے۔ تیل کے رِساؤ کے ساتھ ساتھ کھاد کے تلف ہونے سے بھی سمندر کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں رجسٹرڈ اور لبنان سے آپریٹ کیے جانے والے جہاز ’ریوبیمر‘ پر حملہ 18 فروری کو اس وقت کیا گیا جب وہ آبنائے باب المندب سے گزر رہا تھا۔ یہ سمندری راستہ بحیرہ احمد اور خلیجِ عدن کو جوڑتا ہے۔

یہ جہاز متحدہ عرب امارات میں خورفگان کی بندر گاہ سے روانہ ہوا تھا اور بلغاریہ جارہا تھا۔ سینٹ کام کے بیان کے مطابق اس پر 41 ہزار ٹن کھاد لدی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کے خلاف امریکی کارروائیاں تیز

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکا و برطانیہ کے حملے

حوثی ملیشیا کے حملے، چین کی ہمت جواب دے گئی؟

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں سے بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کی صنعت اور ساحلوں پر بسی ہوئی آبادیاں بھی خطرات سے دوچار ہیں۔

پلانیٹ لیبز پی بی سی نے اس جہاز کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر جاری کی ہے جس میں تیل کا رساؤ دیکھا جاسکتا ہے۔

red sea

Cargo ships

HOUTHI MILITIA ATTACKS

SPILL OVER

CENCOM