Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
شائع 25 فروری 2024 09:27am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پہلے میچ میں ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے ملتان اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیلے، 3 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا، میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں لاہور قلندرز چار میچ کھیل چکی اور چاروں میں ہی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ پشاور زلمی نے 3 میچز کھیلے ایک میں کامیابی اور دو میچز میں شکست ہوئی۔

PSL

Quetta gladiators

lahore

peshawar zalmi

Multan Sultans

lahore qalanders

qaddafi stadium

psl 9

HBL PSL 9