Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 08:36am
Shab-e-Barat will be celebrated across the country tonight with devotion and respect - Aaj News

ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس حوالے سے مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، لوگ فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ملک بھر کی مساجد میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا، مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کیں۔

شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، فرزندان اسلام کی جانب سے نفلی روزہ بھی رکھا گیا۔

شب برأت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر بھر کے قبرستانوں میں لائٹ، پانی اور دیگر سہولیات کے انتظامات بھی بخوبی کردیے گئے ہیں، لوگ دوپہر سے ہی اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے موجود ہیں۔

قبرستان کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کے لئے سٹی وارڈن تعینات کردئے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

قبرستانوں کے باہر لوگوں کی سہولت کے لئے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں عام تعطیل

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 26 فروری بروز پیر کو سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں عام تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان

اسلام آباد

Shab e Barat

celebrate