Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
شائع 25 فروری 2024 08:36am

پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

مریم نوازشریف نے پولیس کے تشدد کے واقعے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مریم نوازشریف نے بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعے کی اطلاع ملی، جس پر بے حد دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پولیس گردی کارویہ کسی صورت برداشت نہیں۔

rawalpindi

Maryam Nawaz

Crime

rawalpindi police

Police Torture

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

TEXILA

Elderly lady