Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہئے‘

'ٹریبونل جائیں گے تو سب کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا'
شائع 24 فروری 2024 09:06pm
Polling concludes for Punjab Assembly speaker, deputy speaker - Rubaroo - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈر جیل میں ہیں، ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، زیادتی کسی بھی طرف سے نہیں ہونی چاہئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ کراچی سے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اور اب احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے، ہمارے خلاف رات 12 بجے عدالتیں کھلیں، 2013 میں بھی ہماری میجوریٹی چھینی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علی ظفر اور شیر افضل مروت دونوں ہمارے لیے محترم ہیں، یہ وقت آپسی مسائل کا نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑے رہنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عہدوں کیلئے سیاست نہیں کی۔

احتجاج اور رکاوٹوں سے عوام آپ سے تنگ آجائیں گے، شیری رحمان

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے کبھی پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی، انہیں احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہئے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شہر بند نہیں کیا، پرامن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج اور رکاوٹوں سے عوام آپ سے تنگ آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل جانے کے بجائے سڑکوں پر بیٹھنا مناسب نہیں، پیپلز پارٹی کسی کے احتجاج سے گھبرانے والی نہیں، یہ ٹریبونل جائیں گے تو سب کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہئے، احتجاج کرنےسے آپ خود کوغیرمقبول کررہے ہیں۔

Sherry Rehman

Karachi Protest

JUIF Protest

GDA Protest

ALI MUHAMMED KHAN