Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس: اسد عمر اور شہزاد وسیم بری

ملزم علی نواز اعوان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 10:07pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر اور سینیٹر شہزاد وسیم کو بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی آزادی مارچ کے تھانہ لوہی بھیر میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔

اس دوران عدالت نے شریک ملزم علی نواز اعوان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بریت اور پروڈکشن آرڈر کیلئے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور علی نواز اعوان کی بریت درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے مزید سماعت 26 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد

Section 144

shehzad waseem

Asad Omar