Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی عوام میں شمسی توانائی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے 75 ہزار کروڑ کی سبسڈی

پی ایم سویہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت لاکھوں گھرانوں کیلئے 400 یونٹ تک کی متبادل توانائی کا منصوبہ
شائع 24 فروری 2024 02:36pm

بھارت میں حکومت نے لوگوں کو شمسی توانائی میں دلچسپی لینے کی تحریک دینے کے لیے سولر پینلز پر 30 سے 78 ہزار روپے تک کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی ریاست مہا راشٹر میں چھتوں پر لگائے جانے والے سولر پینلز کی خریداری اب ان لوگوں کے لیے آسان بنادی گئی ہے جن کی آمدنی محدود ہے۔

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھرانوں کو سبسڈی کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔ اب یہ تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے 243 ڈیلرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت مرکزی حکومت نے اس پروگرام کی مد میں 75 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

اگر کسی گھر کی چھت پر لگے ہوئے سولر پینل 200 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہوں تو اس گھر کے مالک کو صرف 100 یونٹ تک کی بجلی کا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔

اگر کسی گھر کے چھت پر لگے ہوئے سولر پینل 400 یونٹ تک بجلی پیدا کرتے ہیں تو 300 یونٹ خرچ کرنے کی صورت میں بچنے والے 100 یونٹ اگے مہینے کے بل میں ایڈجسٹ کردیے جاتے ہیں۔

subsidy

SOLAR PENALS

400 UNITS

75000 CRORES