Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف نے نوجوانوں کو گالم گلوچ سے دور رہنے کی نصیحت کر دی

سابق وزیر اعظم لاہور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے
شائع 24 فروری 2024 12:07pm

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے نوجوانوں کو گالم گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رہنے کی نصیحت کر دی ہے، شریف میڈیکل کالج کی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھے۔

تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، والدین نے تمام خواہشات کو پس پشت رکھ کر آپ کی تعلیم مکمل کروائی ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 100 فیصد میرٹ پالیسی ہے، میرٹ کو فوقیت دیتے ہوئے سفارشات کو اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

نوجوان کو نصیحت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں، لگن کے بغیرکامیابی کاکوئی تصورنہیں، وہ شخص کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کاخوف کامیابی سے زیادہ ہو۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نےعملی میدان میں جاکردکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے، والدین کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ طلبا آج اس مقام پرپہنچے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ طلباکوآج کامیابی ملی جوان کی شبانہ روزمحنت کانتیجہ ہے، طلباکی کامیابی اساتذہ کی محنت ،والدین کی دعاؤں کانتیجہ ہے، آپ کے ذریعے جومریض صحت یاب ہوں گے وہ قیامت تک دعائیں دیں گے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

shahbaz sharif

mariyum nawaz

PM nawaz sharif