Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ راستہ نہیں، بات کرنے کو تیار ہیں، شرجیل میمن

جن کے پورے سندھ میں 15 یا 16 امیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
شائع 24 فروری 2024 12:03pm

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا ہے کْہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ راستہ نہیں۔ ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ احتجاج مسترد شدہ لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پورے سندھ میں 15 یا 16 امیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گورننس کے مسائل پر بات کی گئی ہے، یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی۔ ہم اسمبلی میں موجود جماعتوں یا جو نہیں ہیں ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

karachi

Sindh Assembly

Sharjeel Memon