Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ باہراحتجاج کرتے رہیں، ہم اندر حلف اٹھائیں گے، مُراد علی شاہ

ہم نے سوچ سے بڑھ کر نشستیں حاصل کیں، سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو
شائع 24 فروری 2024 11:24am

نامزد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باہر احتجاج کرتے رہیں اورہم اندرحلف اٹھائیں گے۔جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاؤں گا۔

نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے پہینچنے والے مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کٌمیں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی نشستیں ں ملیں گی، ہم نے سوچ سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ارکان حلف اٹھائیں گے اور کل اسپیکرکا الیکشن ہوگا جبکہ پرسوں وزیراعلیٰ کاالیکشن ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کافی مشکلات کاسامناہے، االلہ کی رضاسےخیریت سے یہ مراحل گرزجائیں۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کیلئےبہت بڑاچیلنج ہے اور سب کوساتھ ملکر مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔

انتخابی دھاندلی سے متعلق سوال ہپر ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایک فارم کا حساب دوں گا، احتجاج سب کاحق ہے،پُرامن احتجاج کریں۔ جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاؤں گا۔ وہ باہراحتجاج کریں گےاورہم اندرحلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، اس موقع پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

Sindh Assembly

Syed Murad Ali Shah

Election 2024

Sindh Opposition Parties