Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

راولپنڈی: گیس دھماکے سے میاں بیوی اور بچے جھلس کر زخمی ہو گئے

دھماکے کے باعث گھر کو نقصان پہنچا ہے
شائع 24 فروری 2024 10:54am

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں گیس دھماکے سے میاں بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی شہر کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔

گیس دھماکے کے باعث گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

rawalpindi

Blast

Wife

children

Husband

gas leakage