Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان کا آؤٹ: پی ایس ایل کی ہاک آئی ٹیم نے غلطی تسلیم کر لی

شاداب خان نے میچ میں ہار کی وجہ ڈی آر ایس کو قرار دیا تھا
شائع 24 فروری 2024 10:27am

پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں میچ میں شاداب خان کے ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی پر اعتراض کے بعد ہاک آئی ٹیکنالوجی پروڈکشن نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے 8 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز آمنے سامنے آئے تھے، تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 139 رنز کا ہدف سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے 18 اعشاریہ 2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

کپتان کوئٹہ گلیڈئیٹرز رائلی روسو کو لے کر شاداب خان نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، اور ایک نیا تنازع بھی کھڑا ہو گیا تھا۔

تاہم شاداب خان کے اعتراض پر پروڈکشن ٹیم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، ہاک آئی ٹیکنالوجی کی ٹیم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ آپریٹر کی غلطی کے باعث غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کو آن ائیر کر دیا گیا تھا۔

جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

ہاک آئی کے مطابق سسٹم نے زیر بحث ڈیلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا، تاہم غلطی تسلیم کرتے ہوئے کپمنی کا کہنا تھا کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

واضح رہے پلئیر آف دی میچ قرار دیے گئے کپتان رائلی روسو نے اننگز کے 11 ویں اوور کی آخری گیند پر بالر آغا سلمان کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، جس میں وہ ناکام رہے۔

تاہم آن فیلڈ ایمپائر علیم ڈار بالر کی اپیل پر ایل بی ڈبلیو دے دیا تھا، لیکن آؤٹ دیے جانے کے خلاف کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کپتان رائلی روسو نے بھی ریویو لے لیا۔

ریویو میں بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا تنیجہ سامنے آیا، جس کے بعد ایمپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔

تاہم میچ تو کوئٹہ گلیڈئیٹرز جیت گئے لیکن شاداب خان کا میچ کے ختم ہونے کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی ہے اور ڈی آر ایس میں خرابی ہے۔

کھلاڑی نے ڈی آر ایس سے متعلق مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر 4 اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

جبکہ شاداب نے ڈی آر ایس کی غلطی کو بھی اجاگر کر دیا تھا، کہا کہ اس نے آؤٹ سائڈ آف سٹمپ (امپیکٹ) کر دی اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا ہے۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہیے۔

PSL

cricket

lahore

shadab khan

cricketer

Pakistan Super League

qaddafi stadium

Pakistani Cricketer

psl 9

HBL PSL 9