Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شارع فیصل پر عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی

فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے
شائع 24 فروری 2024 08:46am

کراچی کے علاقے شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب عمارت میں آگ لگنے سے عمارت کی دوسری منزل جل کر خاکستر ہو گئی ہے، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

شارع فیصل پر بلوچ پُل کے قریب عمارت میں آشتزدگی کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عمل پہنچ گیا تھا، جس نے موقع پو موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ عمارت کی دوسری منزل لگی تھی۔

جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے

karachi

fire

Shahra e Faisal

building

Karachi fire incident