Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، سختی سے نمٹیں گے،صوبائی وزیر داخلہ

کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے، حارث نواز
شائع 23 فروری 2024 11:56pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی پر کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے۔

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے ایک جانب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے اور احتجاج کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ حارث نواز نے بھی کہہ دیا ہے کہ شہر میں دفعہ 44 نافذ ہے۔

ایک بیان میں حارث نواز نے کہا کہ ہفتے کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شرپسندی اور غیر قانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

Sindh Assembly

Karachi Police

Pakistan People's Party (PPP)

election 2024 results

Sindh Opposition Parties