Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا اسمبلی اجلاس میں حلف نہ اٹھانے اور ہفتے کو احتجاج کا اعلان

جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 12:36am
GDA announces protest outside Sindh Assembly tomorrow - Aaj News

جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یوآئی نے ہفتے کو سندھ اسمبلی کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ جب تک مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جاتا آئینی جدوجہد جاری رہےگی۔

کراچی میں جی ڈی اے کے مرکز میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور اس کی حلیف جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اسمبلی اجلاس میں حلف نہ اٹھانے اور احتجاج کا اعلان کیا۔

جی ڈی اے رہنما صفدرعباسی اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے کے چھ کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مسترد کی ہوئی پارٹی ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو پڑے ہیں۔

جے یو آئی کے راشد سومرو نے کہا کہ سندھ بھر کے کارکان سندھ اسمبلی پہنچیں گے۔

جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانےکا بھی اعلان کیا۔

Sindh Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

election 2024 results

Sindh Opposition Parties