Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی نئی تاریخ مقرر، عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

جیل ڈاکٹر دانت ہی نہ نکال دے، عمران خان نے ڈینٹسٹ کو چیک کرانے کی اجازت مانگ لی
شائع 23 فروری 2024 03:07pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم ایک بارپھر مؤخر کردی گئی جبکہ احتساب عدالت نے نئی تاریخ 27 فروری مقرر کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں عدالت کے پروبروپیش کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

وکلاء صفائی کی ریفرنس کی مکمل نقول فراہمی کی درخواست بھی منظورکر لی گئی۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد عدالت میں ملاقات ہوگئی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے روسٹرم پر آئے اور انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیا، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی۔

pti

accountability court

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Adiyala Jail

Adyala Jail